قبولیت کا یہی طریقہ نکالنا ہے ۔ عبدالرحمان واصف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

ABDUR REHMAN WASIF.jpg

شاعر : عبد الرحمان واصف

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ماخذ میں ترمیم کریں]

قبولیت کا یہی طریقہ نکالنا ہے

مجھے مدینے کی سمت رستا نکالنا ہے


درود پڑھ کر تمام کرنا ہے تیرگی کو

درونِ دشتِ غبار، دریا نکالنا ہے


بسا کے رکھنا ہے دل میں ان کی محبتوں کو

سوائے عشقِ رسول جو تھا، نکالنا ہے


کہ جس کو سن کر پیمبرِ کائنات خوش ہوں

سخن سرائی میں ایسا لہجہ نکالنا ہے


نگاہ و دل میں ہو جاگزیں صرف ان کی چاہت

نگاہ و دل سے فریبِ دنیا نکالنا ہے


جو داغ دل پر حصولِ دنیا کا لگ چکا ہے

وہ داغ اب دل سے رفتہ رفتہ نکالنا ہے


مجھے شہِ انبیاء کی مدح و ثناء کو لکھ کر

سیاہ الفاظ سے اجالا نکالنا ہے

پیشکش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نواز اعظمی


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام
نئے صفحات