"قبولیت کا یہی طریقہ نکالنا ہے ۔ عبدالرحمان واصف" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} قبولیت کا یہی طریقہ نکالنا ہے مجھے مدینے کی سمت رستا نکالنا ہے درود پڑھ کر تمام کرنا...) |
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 1: | سطر 1: | ||
{{بسم اللہ }} | {{بسم اللہ }} | ||
شاعر : [[عبدالرحمان واصف ]] | |||
{{نعت }} | |||
نسخہ بمطابق 02:26، 17 مئی 2018ء
شاعر : عبدالرحمان واصف
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
قبولیت کا یہی طریقہ نکالنا ہے
مجھے مدینے کی سمت رستا نکالنا ہے
درود پڑھ کر تمام کرنا ہے تیرگی کو
درونِ دشتِ غبار، دریا نکالنا ہے
بسا کے رکھنا ہے دل میں ان کی محبتوں کو
سوائے عشقِ رسول جو تھا، نکالنا ہے
کہ جس کو سن کر پیمبرِ کائنات خوش ہوں
سخن سرائی میں ایسا لہجہ نکالنا ہے
نگاہ و دل میں ہو جاگزیں صرف ان کی چاہت
نگاہ و دل سے فریبِ دنیا نکالنا ہے
جو داغ دل پر حصولِ دنیا کا لگ چکا ہے
وہ داغ اب دل سے رفتہ رفتہ نکالنا ہے
مجھے شہِ انبیاء کی مدح و ثناء کو لکھ کر
سیاہ الفاظ سے اجالا نکالنا ہے
پیشکش
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|