ذکرِصلّ علیٰ ہے زباں پر ‘ کیسی خوشبو فضا میں رچی ہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


Abdul Jalil.jpg

عبد الجلیل
شاعری
مہکار مدینے کی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شاعر : عبد الجلیل

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ذکرِصلّ علیٰ ہے زباں پر ‘ کیسی خوشبو فضا میں رچی ہے

سارا ماحول نکھرا ہوا ہے اور ہوائوں میں بھی تازگی ہے


اتنا میٹھا ہے اسمِ محمدؐ اس کی شیرینی کیونکر بیاں ہو

ہونٹ لیتے ہیں آپس میں بوسے اس قدر نام میں چاشنی ہے


تھا زمانے میں ظلمت کا ڈیرا ‘ آپؐ آئے تو پھوٹا سویرا

چہرئہ دلربا کے تصدّق سارے عالم میں یہ روشنی ہے


لب پہ نغمے ہوں نعتِ نبیؐ کے ‘ ہاتھ میں دامنِ مصطفٰےؐ ہو

کوئی پوچھے کوئی اور خواہش میں کہوں بس یہی آخری ہے


میرے سرکار قدرت نے تجھ کو ہے سراجاًمُّنیرا بنایا

نور ہی نور ہے اُس فضامیں جس جگہ تیری جلوہ گری ہے


اب تو مجھ کو مدینے بلا لو ‘ اپنے پیاسے کو جلوہ دکھادو

تیرے درشن سے ہی بجھ سکے گی میری آنکھوں میں جو تشنگی ہے


یہ جلیل آکے در پر کھڑا ہے اور ہونٹوں پہ یہ التجا ہے

آپ اپنی غلامی میں لے لیں ‘ بس یہی حاصلِ زندگی ہے



مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات