دفتر ہے کھلا بچنا ہے دشوار اغثنی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:06، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === دف...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دفتر ہے کُھلا بچنا ہے دشوار اغثنی

”اے شافعِ محشر، شہہِ ابرار اغثنی“


اے والیء امت یہ دہائی ہے خبر لے

ملّت ہے مصیبت میں گرفتار اغثنی


پالا ہے پڑا میرا شیاطین سے آقا

ہے سامنے اک لشکرِ جرّار اغثنی


ہر بار نئے طور سے ایماں پہ ہے حملہ

ہے نفسِ لعیں برسرِ پیکار اغثنی


تنہا ہوں، مرا کوئی نہیں ہے مرے آقا

جُز آپ کے، اے مالک و مختار اغثنی


اے ظلِّ کرم، سایہء رحمت میں چھپالے

اے درجہء محمود کے حقدار اغثنی


تعریف و ستا ئش کے ہیں مصداق حضور آپ

اللہ کا شہکار ہیں سرکار اغثنی


اب اوجؔ پہ سیرت کے کُھلیں پھر سے دریچے

ہو جائیں عطا نعت کے اشعار اغثنی


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات