بہت اونچا ہے قسمت کا ستارا یارسول اللہؐ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Abdul Jalil.jpg

عبد الجلیل
شاعری
مہکار مدینے کی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شاعر : عبد الجلیل

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بہت اونچا ہے قسمت کا ستارا یارسول اللہؐ

مِرے ہاتھوں میں ہے دامن تمہارا یارسول اللہؐ


ترے اسمِ گرامی نے ہمیں سنبھال رکھا ہے

یہی تو ہے غریبوں کا سہارا یارسول اللہؐ


بڑا مجرم سہی لیکن مِری بخشش کو کافی ہے

تِری چشمِ کرم کا اِک اشارا یارسول اللہ


وہ خاطر میں نہیں لاتے کسی شاہ و تونگر کو

تِرے ٹکڑوں پہ ہے جن کا گزارا یارسول اللہؐ


مدد کو آپؐ آتے ہیں ہمیں تو ہے یقیں کامل

کڑی مشکل میں جس نے بھی پکارا یارسول اللہؐ


تمھاری دید جب ہوگی مچل کر پھر یہ دیوانے

سرِ محشر لگائیں گے یہ نعرہ یارسول اللہؐ


ہو تیرا امتی پھر بھی جہنم کا بنے ایندھن

تری رحمت کو ہو کیونکر گوارا یارسول اللہؐ


گھرے ہیں بحرِ عصیاں کی تلاطم خیز موجوں میں

کرم کیجئے کہ مل جائے کنارا یارسول اللہ


اماں اُس کو نہیں ملتی کہ جس نے اپنی گردن سے

قلادہ تیری نسبت کا اتارا یارسول اللہ


جلیل اپنے گناہوں پر پشیماں اور نادم ہے

اب اس کی لاج رکھ لیجئے خدارا یارسول اللہ



مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات