"اندازِ کرم بھی ہے جدا شانِ عطا بھی ۔ سید وحید القادری عارف" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 63: سطر 63:


[[دن گذریں مدینے میں راتیں ہوں مدینے کی ۔ سید وحید القادری عارف  | پچھلا کلام ]] | [[عشقِ شاہِ طیبہ میں کاش وہ مقام آئے ۔ سید وحید القادری عارف | اگلا کلام]] | [[وحید القادری عارف کی حمدیہ و نعتیہ شاعری ]] | [[ وحید القادری عارف | وحید القادری عارف کا مرکزی صفحہ ]]
[[دن گذریں مدینے میں راتیں ہوں مدینے کی ۔ سید وحید القادری عارف  | پچھلا کلام ]] | [[عشقِ شاہِ طیبہ میں کاش وہ مقام آئے ۔ سید وحید القادری عارف | اگلا کلام]] | [[وحید القادری عارف کی حمدیہ و نعتیہ شاعری ]] | [[ وحید القادری عارف | وحید القادری عارف کا مرکزی صفحہ ]]
--------------------
{{ٹکر 1 }}
{{باکس شاعری }}
{{ٹکر 2 }}
{{باکس 1 }}

حالیہ نسخہ بمطابق 20:08، 31 جولائی 2019ء


شاعر: وحید القادری عارف

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ماخذ میں ترمیم کریں]

اندازِ کرم بھی ہے جدا شانِ عطا بھی

اس در کا گدا شاہ بھی ہے اور گدا بھی


آتی ہے ہر اک گام پہ خوشبوئے محمد

جنت کی ہوا ہے یہ مدینے کی ہوا بھی


ہے فخر کہ سر آپ کے دربار میں خم ہے

جنّت بھی ہے یہ مرکزِ اربابِ وفا بھی


دیدار جو ہو جائے تو معراج ہے اپنی

کچھ کم نہیں مل جائے جو نقشِ کفِ پا بھی


میثاقِ شفاعت دیا سرکار نے ہم کو

جاتے ہیں زیارت کو تو پاتے ہیں جزا بھی


ممنونِ کرم ہوں مجھے قدموں میں رکھا ہے

مدفن کے لئے چاہئے تھوڑی سی جگہ بھی


ہے صاف طفیل ان کے مکافاتِ عمل سب

ورنہ کوئی پڑھ پایا ہے قسمت کا لکھا بھی


سمجھے جو فنا ہونے لگے عشق میں ان کے

دراصل بقا ہے جسے کہتے ہیں فنا بھی


بیمارِ غمِ عشق کو کیا کام دوا سے

یہ درد ہے جو درد بھی ہے اور دوا بھی


نام ان کا جو لیتا ہوں تو ٹلتی ہیں بلائیں

یہ میرا وظیفہ بھی ہے اور ردِّ بلا بھی


کیا نذر کریں خدمتِ سرکار میں عارفؔ

صدقہ تو اُنہی کا ہے جسے اپنا کہا بھی


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پچھلا کلام | اگلا کلام | وحید القادری عارف کی حمدیہ و نعتیہ شاعری | وحید القادری عارف کا مرکزی صفحہ



اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات