آنکھوں میں کسی اور زمانے کی چمک ہے ۔ راحل بخاری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:08، 10 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: Link شاعر : راحل بخاری مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 2 کلام نمبر : 53 __...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : راحل بخاری

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 53

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آنکھوں میں کسی اور زمانے کی چمک ہے

اے گنبد خضری! یہ تری ایک جھلک ہے


والعصر کی تخصیص ہے, ہر گام خسارہ

ماحول میں بھیگے ہوئے لہجے کی مہک ہے


خوشبو ہے کہ مرشد کی دعا ساتھ چلی ہے

اس دیدہ ء بینا کو تسلی کی کمک ہے


اے سرور کونین ص! ترے در پہ کھڑا ہوں

اک دم کا سلیقہ ہےجو انجام تلک ہے


اے حسن ازل! مجھ کو عطا حسن تخیل

معمورہ ء ہستی تری سانسوں کی مہک ہے


اے عقدہ کشا! عقدہ کشائی کا ثمر دے

آنکھوں میں نمی ہے مرے خوابوں میں دھنک ہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام