راحل بخاری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Link

راحل بخاری لکی مروت کے ایک ہونہار شاعر ہیں ۔ ان کا اصل نام سید قیصر عباس ہے. نظم اور غزل کہتے ہیں. نعت نگاری کو عطا سرکار صلی اللہ علیہ و سلم سمجھتے ہیں. نعت کہنے میں نئے تجربات اور جدید انداز کے قائل ہیں.


حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سبز گنبد ہو اور رو بکاری رہے رو بکاری رہے نعت جاری رہے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت ِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سبز گنبد ہو اور رو بکاری رہے رو بکاری رہے نعت جاری رہے

وقت تھم جائے اور اپنی باری رہے اپنی باری رہے نعت جاری رہے


ہجر بے کل کئے جا رہا ہے مجھے بے کلی کا مزہ آ رہا ہے مجھے

دل پذیری رہے دل فگاری رہے دل فگاری رہے نعت جاری ہے


مخملیں مخملیں مرمریں مرمریں نازنیں نازنیں انگبیں انگبیں

حرف کو ظرف کی آبیاری رہے آبیار رہے نعت جاری رہے


اے شفیع امم صدقہ ء پنجتن میں گناہوں کے دریا میں ہوں غوطہ زن

مجھ سیہ کار کی پردہ داری رہے پرددہ داری رہے نعت جاری رہے


زخم کی دلنوازی کا موسم رہے آنکھ تیری جدائی میں پرنم رہے

شبنمی نور کی تابداری رہے تابداری رہے نعت جاری رہے

بزم ہستی, عطا مدینے کی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بزم ہستی, عطا مدینے کی,

حاصل کن دعا مدینے کی,


لمعہ ء نور خاک پائے حضور,

روشنی جاں فزا مدینے کی,


عشق ماحول سے پنپتا ہے,

راس آئی ہوا مدینے کی,


کینوس رنگ, روشنی چہرہ

دل تخیل, فضا مدینے کی


ایک ارمان ہجر کا ارمان

اک تمنا سدا مدینے کی


زخم تسکین روح و جاں راحل

خاک ہے کیمیا مدینے کی


غیر منقوط نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ماحول سرورِ اسم کا ہے

وہ اسم ہی اصلِ مدعا ہے

-

دم ہے کہ دعا, مہک رہی ہے

دل ہے کہ حرا, دمک رہا ہے

-

حامد ہے الہِ دو سرا کا

ممدوحِ الہِ دو سرا ہے

-

اس سرحد لامکاں سے آگے

احساس کی لو ہے ولولہ ہے

-

طاری ہے سرور اللہ اللہ

معمورہ ءِ دل درِ ولا ہے

-

وہ در کہ درِ سکوں ہے راحل

اس در سے عطا کا سلسلہ ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پرویز ساحر | حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | راحل بخاری | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | عباس عدیم قریشی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری