نبی کا آستاں ہو اور میرا سر ہو تو کیا کہنا ۔ منور بدایونی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:55، 1 اگست 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : منور بدایونی === {{نعت }} ==== نبی کا آستاں ہو اور میرا سر ہو تو کیا کہنا دمِ آخر ا...)
شاعر : منور بدایونی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم =
نبی کا آستاں ہو اور میرا سر ہو تو کیا کہنا
دمِ آخر اگر ایسا مقدر ہوتو کیا کہنا
کسی پتھر کے نیچی میری تربت ہو مدینے میں
وہ پتھر بھی انہیں کے در کا پتھر ہو تو کیا کہنا
جسے آ آ کہ چھوتی ہوں ہوائیں سبز گنبد کی
میری تربت پہ ان پھولوں کی چادر ہو تو کیا کہنا
خدا کا سامنا ھے روبرو ہیں شافعِ محشر
منور اب ذرا نعتِ منور ہو تو کیا کہنا
مزید دیکھیے
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |