ہوئی قبول میری ہر دعا مدینے میں ۔ صغیر احمد صغیر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Sagheer Ahmad Sagheer.jpg

شاعر : صغیر احمد صغیر

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 1

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہے ذکر مدینے کا اور آنکھ بھر آئی ہے

جائیں گے وہاں ہم بھی یہ آس لگائی ہے


ہےبخت لگاچھونےمیرابھی بلندی کو

سرکار مدینہ سےجب بات بڑھائی ہے


لفظوں میں بیاں کیسےہوپائےگا وہ منظر

کیاتمکو بتاوں میں یہ کیسی جدائی ہے


ہرسمت ہےرحمت کی بارش سی ہوئی نازل

اعطائےمحمدکی یہ جلوہ سرائی ہے


جب روح ہوئی پیاسی دیدارِ محمدکی

جا گنبد خضریٰ سےوہ پیاس مٹائی ہے


جب سدرہ پہ پہنچے توجبریلِ امیں بولے

آگےتوفقط آقا!آقاکی رسائی ہے


آقا نے بتایا ہے یوں رتبہ مجھےماں کا

دیکھاجو حلیمہ کوتوکملی بچھائی ہے


اک نقش کف پا کاہے تجھ پہ کرم عامر

قسمت میں تری لکھی گر مداح سرائی ہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام