کامل اس شخص كا ہر حال میں ايمان رہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : اشتیاق میر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کامل اس شخص كا ہر حال میں ايمان رہے

اسمِ احمد كا ذرا سا بھی جسے دھیان رہے


آدمی واقعی دارین میں پا جائے فلاح

جو سدا پیشِ نظر آپ کا فرمان رہے


مرے سرکار کی تعلیم کا اعجاز ہے یہ

ہم جو انسان بنے اور مسلمان رہے


ان کے قدموں میں جیے ان کے ہی قدموں میں مرے

کون سا دل ہے کہ جس میں نہ یہ ارمان رہے


موت آئے تو زبان پر ہو فقط نامِ رسول

تا دمِ مرگ یہی جذبہءِ ایمان رہے


نقش پائے شہ عالم کو جو کر لے رہبر

تا بہ محشر اسے رستہ بہت آسان رہے


عمر بھر میں رہوں اخلاقِ نبی کا طالب

سرورِ دین کی ہی نسبت مری پہچان رہے


میرے سرکار نے عورت کی بڑھائی وہ شان

اہل دانش بہت اس بات پہ حيران رہے


متمدن کیا سرکار نے انسان کا مزاج

یہ شرف پا کے بشر کیوں نہ پھر انسان رہے


آپ کا اسوہءِ احسن جو رکھے پیشِ نظر

میر وہ کاہے کو بے حال و پریشان رہے

مزی دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات