نہیں ہے کام اب مجھ کو کسی سے ۔ سید وحید القادری عارف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: وحید القادری عارف

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ماخذ میں ترمیم کریں]

نہیں ہے کام اب مجھ کو کسی سے

میں وابستہ ہوں دامانِ نبی سے


وہ میرے ہیں میں دیوانہ ہوں اُن کا

یہ کہتا پھر رہا ہوں میں سبھی سے


مری نسبت ہی سرمایہ ہے میرا

یہی پایا ہے میں نے زندگی سے


مئی عشقِ نبی سے مست یوں ہوں

نہ نکلوں عمر بھر اس بے خودی سے


وہی کردینگے کشتی پار میری

بندھی اُمید ہے میری اُنہی سے


نویدِ موت طیبہ میں جو آئے

تو مرجاوں مسرّت سے خوشی سے


جو اُن کے ہوگئے عارفؔ وہ گویا

فرشتے ہوگئے ہیں آدمی سے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پچھلا کلام | اگلا کلام | وحید القادری عارف کی حمدیہ و نعتیہ شاعری | وحید القادری عارف کا مرکزی صفحہ




اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات