اشفاق احمد غوری

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Ashfaq Ghori.jpg

اشفاق احمد غوری [ Ashfaq Ahmed Ghori]اشفاق احمد غوری 11/02/1970 کو جلال پور پیر والا میں پیدا ہوئے شاعری کا آغاز 1988 میں کیا ۔ غزل پسندیدہ صنفِ سخن رہی بعد ازاں کہانیاں لکھتے رہے ۔ پیروڈی اور طنزومزاح میں خوب نام کمایا۔2011 گوشہء درود و سلام جلال پور پیر والا جوائن کیا تو نعت کی طرف راغب ہوئے تو باقی تمام اصنافِ سخن سے کنارا کش ہو گئے اور 2017 میں پہلا نعتیہ مجموعہ، صراطِ نور، شائع ہوا اسی سال حکومتِ پاکستان کی طرف سے، صراطِ نور ، کو، قومی سیرت ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جنوری 2019 میں دوسرا نعتیہ مجموعہ، صراطِ خلد، منظرِ عام پر آ چکا ہے تیسرا نعتیہ مجموعہ، صراطِ عشق، طباعت کے مراحل میں ہے ۔ملک بھر میں اشفاق احمد غوری کو مشکل قوافی میں آسانی سے نعت کہنے والے نعت گو شاعر کے طور پر جانا جاتا ہے ۔


حمدیہ و نعتیہ کلام[ترمیم]

حمدِ باری تعالیٰ

تو کریم ہے تو صبور ہے تو غفور ہے مجھے معصیت پہ عبور ہے تو غفور ہے

میں ہوں عیب کار سیاہ رو، تو بڑا غنی مرا ہر قدم پہ قصور ہے تو غفور ہے

میں ہوں معترف مرا جرم ہے مجھے بخش دے تو حسیبِ یومِ نشور ہے تو غفور ہے

مجھے امتی کیا اپنے خاص حبیب کا مجھے اس کرم پہ غرور ہے تو غفور ہے

میں سیاہ کار ہوں بے عمل بڑا نا سمجھ مجھے صرف اتنا شعور ہے تو غفور ہے

مری ساری عمر گزر گئی تو خبر ہوئی تیری بندگی میں سرور ہے تو غفور ہے

ہوئے مطمئن مرے قلب و جاں ترے ذکر سے ترا ذکر جامِ طہور ہے تو غفور ہے

صراطِ خلد

اشفاق احمد غوری

مجموعہ کلام[ترمیم]

صراطِ نور صراطِ خلد صراطِ عشق

مزید دیکھیے[ترمیم]

اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم]