میرے دل میں ہے یا د محمد میرے ہو نٹوں پہ زکر مدینہ۔ سکندر لکھنوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : سکندر لکھنوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میرے دل میں ہے یا دِ محمد میرے ہو نٹو ں پہ زکرِ مدینہ

تا جدا رِ حرم کے کرم سے آگیا زندگی کا قرینہ


ان کے چشم کرم کی عطا ہے میرے سینے میں ان کی ضیا ہے

یا دِ سلطا ن ِطیبہ کے صد قے میرا سینہ ہے مشلِ نگینہ


میں غلامِ غلاما نِ احمد میَں سگِ استا نِ محمد

قابل فخر ہے موت میری، قا بل رشک ہے میرا جینا


ہر خطا پر مِری چشم پو شی ، ہر طلب پر عطاؤں کی با رش

مجھ گنا ہ گا ر پر کس قدر ہیں مہربا ں تا جدا ر مدینہ


مجھ کو طو فا ں کی مو جو ں کا کیا ڈر یہ بدل جا ئیں گی رُخ بدل کر

نا خدا ہیں مرے جب محمد کیسے ڈوبے گا میرا سفینہ


دل شکستہ ہے میرا تو کیا غم اس میں رہتے ہیں شا ہِ دو عا لم

جب سے مہما ں ہوئے ہیں وہ دل میں دل میرا بن گیا ہے مدینہ


دولت عشق سے دل غنی ہے میری قسمت ہے رشکِ سکنؔدر

مد حت ِ مصطفے ٰکی بد ولت مل گیا ہے مجھے یہ خز ینہ




اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات