قریب روضہء اقدس صبا گئی کہ نہیں۔ عبدالرزاق پیکر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

LINK

شاعر : عبدالرزاق پیکر

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 1

کلام نمبر : 53

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

قریب روضہء اقدس صبا گئی کہ نہیں

مرا پیام بھی آقا کو دے سکی کہ نہیں


دل حزیں ہے تجھے لطف زندگی کہ نہیں

غم فراق نبی نے بھی دی خوشی کہ نہیں


کہا نہ تھا د ل مضطر تو نا م لے ان کا

اسی کے ورد سے راحت تجھے ملی کہ نہیں


کسی کے قدموں کی برکت گلی سے خودپوچھو

گز ر گئے و ہ جد ھر سے سنور گئی کہ نہیں


گناہ سر کا جھکا نا تھا ان کے در پہ مگر

جبین شو ق بتا تو و ہاں جھکی کہ نہیں


وفا کا یوں تو ہے دعوٰی حضور سے سب کو

یہ دیکھنا ہے کہ ہے ربط و ا قعی کہ نہیں


تلاش کرتی ہے محشر میں عاصیوں کی نظر

ہوئی حضور کی تشریف آوری کہ نہیں


بشر وہ جس کو ہے خیرالبشر کہا رب نے

ہے یہ بھی ایک فضیلت بہت بڑی کہ نہیں


حضور کی ہے یہ امّت نہ پوچھ اے رضواں

د ر و ن گلشن فر د و س جا ئے گی کہ نہیں


سنا رہا ہوں زما نے کو شوق سے نعتیں

یہ سو چتا ہو ں کہ سرکار نے سنی کہ نہیں


حدیث پاک تو پڑھتے رہے عقیدت سے

مگر بتاؤ! اطاعت بھی تم نے کی کہ نہیں


کہی ہیں تو نے تو غزلیں بہت مگر رضؔوی

کوئی پھڑکتی ہوئی نعت بھی کہی کہ نہیں

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام