صُبحِ ازل سے شامِ ابد تک صلی اللہ علیہ وسلم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : جنید نسیم سیٹھی


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صُبحِ ازل سے شامِ ابد تک صلی اللہ علیہ وسلم

جسم سے پہنچے رُوح کی حد تک صلی اللہ علیہ وسلم


آپ کے سب اوصاف ہیں روشن، طیب و طاہر، اکمل و احسن

آپ پہ شیدا ذاتِ صَمَد تک صلی اللہ علیہ وسلم


لائے ہیں پیغام کچھ ایسا، جو ہے سب کے غم کا مداوا

اہلِ جنوں سے اہلِ خرد تک صلی اللہ علیہ وسلم


آمنہ بی کے ماہِ فروزاں، عبداللہ کے مہرِ درخشاں

کوئی نہ پہنچا آپ کے قد تک صلی اللہ علیہ وسلم


خیر کے داعی، اہلِ محبت، سب کے سب ہیں حاملِ نعمت

آپ کی آل سے آپ کے جد تک صلی اللہ علیہ وسلم


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات