شریعت میں ہدایت میں امیرِ کارواں وہ ہیں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : مسرور بدایونی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شریعت میں ہدایت میں امیرِ کارواں وہ ہیں

گنہگارانِ امت کے لیے جائے اماں وہ ہیں


نہیں ھے کوئی ہرگز جسقدر شیریں بیاں وہ ہیں

عمل سے علم سے سیرت سے قرآں کی زباں وہ ہیں


دوعالم پر انہی کے دامنِ رحمت کا سایہ ھے

وہی ہیں ہاں وہی رحمت کے بحرِ بیکراں وہ ہیں


انہی کی ذات سے غربت نے پائی ھے توانائی

وہی تو چارہ گر ہیں مونسِ ہم بیکساں وہ ہیں


نہ پائے گا نہ پایا ھے کسی نے مرتبہ ایسا

کرم کا جود کا رحمت کا شفقت کا نشاں وہ ہیں


انہی کے نور سے ہر گلشنِ احساس نوری ھے

نگاہوں میں دلوں میں ہر طرف جلوہ فشاں وہ ہیں


وہ کیا ہیں کیا کہیں ان کو خدا بہتر سمجھتا ھے

رہیں خاموش یہ کہ کر خدا کے رازداں وہ ہیں


بچاتے ہیں وہ ھم جیسے ضعیفوں ناتوانوں کو

خدا کے بعد ھے کوئی اگر تو پاسباں وہ ہیں


وہی ہیں صاحبِ معراج آقائے دوعالم ﷺ‎ ہیں

نہیں پہنچا وہاں مسرور کوئی بھی جہاں وہ ہیں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات