سبز گنبد کی جھلک دیدہ ءِ تر سے آگے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Abbas Tabish.jpg

شاعر : عباس تابش

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سبز گنبد کی جھلک دیدہ ءِ تر سے آگے

دیکھ سکتی ہے نظر حد ِ نظر سے آگے


جس جگہ شرط ہے بینائی کے بل چلنے کی

وہ جگہ اور ہے قدموں کے سفر سے آگے


وہ نہ چاہیں تو کہاں نعت لکھی جاتی ہے

مدح ِ سرکار کی منزل ہے ہنر سے آگے


صاحب ِ عشق اسے عشق کی دولت دے دے

اک فقیر اور بھی ہے کاسہ ءِ سر سے آگے


تابش اس در پہ سب اسرار ِ ازل کھلتے ہیں

میری حیرت کی رسائِی ہے خبر سے آگے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام