ریشمی دام فقط باقی سہارے سارے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شاعر : شجاعت علی راہی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ریشمی دام فقط باقی سہارے سارے

بس وہ اك نام كہ جو كام سدھارے سارے


اب بھی روشن ہیں كسی خاكِ تہِ پاكے طفیل

كہكشاؤں كے خوش اندام ستارے سارے


جب بھی اُس نام كا تارا كسی لب پر چمكا

جگمگا اٹھے در و بام ہمارے سارے


اك وہی چہرہ ہے جو لوح قلم ٹھہرا ہے

ِوَرقِ سوختہ ہیں باقی شمارے سارے


فاطمہؓ ہوں كہ علیؓ ہوں كہ حسنؓ ہوں كہ حسینؓ

اك ہی لو سے ہیں روشن یہ ستارے سارے


ایك ساگر میں سبھی جاكے یہ مل جاتے ہیں

ایك ہی سمت میں بہتے ہیں یہ دھارے سارے


عَربی ہوں عَجمی ہوں كہ حبش كے باسی

نسبتِ یثربِ جاناں سے ہمارے سارے


چاہے كتنا ہی بھٹك جاۓ پر اتنا طے ہے

شہر طیبہ كی طرف دل كے اشارے سارے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات