بخشی ہے جس نے رسم ، جہاں کو امان کی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Aslam Faizi.jpg

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بخشی ہے جس نے رسم ، جہاں کو امان کی

میں نعت لکھ رہا ہوں اُسی مہربان کی


دہلیز ِمصطفیٰؐ کو میں آنکھوں سے چوم لوں

رحمت برس رہی ہے وہاں دو جہان کی


رکھا ہو جس نے رابطہ ذکرِ حبیبؐ سے

عظمت بیان ہو بھلا کیا اُس زبان کی


گلشن مہک اُٹھا ہے درُود و سلام سے

پھولوں نے اُن کے نام کی خوشبو بیان کی


یہ روضہِ رسولؐ پہ گنبد سجا ہُوا

باتیں سنا رہا ہے ہمیں آسمان کی


آقاؐ نے جب بلالؓ پہ اپنا کرم کیا

اہلِ جہاں پہ کھُل گئی عظمت اذان کی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات