اُن کی سیرت کمال سیرت ہے ۔ عتیق الرحمن صفی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

ATIQ UR REHMAN.jpg

شاعر : عتیق الرحمن صفی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اُن کی سیرت کمال سیرت ہے

مرحبا ! پُرجمال سیرت ہے


سیرت ِ مصطفٰے کے کیا کہنے !

آپ اپنی مثال سیرت ہے


جس سے پھیلا ہے نور قرآں کا

آپ کی خوش خِصال سیرت ہے


اُن کی سیرت پہ دیکھئے چل کر

سب گناہوں کی ڈھال سیرت ہے


جو بھی اللہ نے ہے فرمایا ! ۔

اُس کی زندہ مثال سیرت ہے


یہ ذریعہ ہے سب کی بخشش کا

کس قدر نیک فال سیرت ہے


کیا ہے کردار اِک مُوَحّد کا ؟

سب سے عمدہ مثال سیرت ہے


دہر میں ہم بھٹک نہیں سکتے

سامنے لازوال سیرت ہے


خوش نصیبی ہے یہ صفی سب کی

رہ نما بے مثال سیرت ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عطائے خاص ہو جس پل نبی کی نعت ہوتی ہے ۔ عتیق الرحمان صفی

مزید دیکھئے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے صفحات