اُن كی سیرت سراپا اثر ہوگئ

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Aslam Faizi.jpg

شاعر : اسلم فیضی

اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

اُن كی سیرت سراپا اثر ہو گئی

زندگی روشنی كا سفر ہو گئی


اِك تبسّم كیا سو اُجالے كِھلے

ظلمتِ شب مٹی اور سحر ہو گئی


جب تصوّر كیا گنبدِ سبز كا

دل معطّر ہُوا آنكھ تر ہو گئی


اُن كی یادوں كا جواستعارہ بنی

وہ گھڑی عمر كی معتبر ہو گئی


ناتوانوں میں تاب و تواں آگیا

رہبری آپﷺ كی چارہ گرہو گئی


بے نشانوں كو اپنا نشاں مل گیا

فكرِ غارِ حرا معتبر ہو ہو گئی


اُن كا دامانِ رحمت ہی كام آۓ گا

جب كبھی زندگی پُر خطر ہو گئی


نعت گوئی كے قابل میں فیضی كہاں

میرے آقاﷺ كی مجھ پر نظر ہو گئی


مزید دیکھیے[ترمیم]

اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات