الٰہی دکھا دے دیارِ مدینہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Aslam Faizi.jpg

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ْْ الٰہی دکھا دے دیارِ مدینہ

یہ دل ہو گیا بے قرارِ مدینہ


خدا کے سوا کس کو معلوم ہوگا

تِرا مرتبہ تاجدارِؐ مدینہ


خدا بھی محبت کرے مصطفیؐ سے

خدائی ہوئی ہے نثارِ مدینہ


اُسے بھول جائیں زمانے کے موسم

کوئی آکے دیکھے بہارِ مدینہ


مجھے چاند بننے کی خواہش نہیں ہے

خدا بس بنا دے غبارِ مدینہ


فقط ہم ہی فیضیؔ نہیں اُس کے طالب

ہے فردوس بھی تو نثارِ مدینہ

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات