یہی عقیدہ ہے ایمان کی بقا کے لئے
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:45، 17 ستمبر 2019ء از 110.36.181.119 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=اسلم فیضی شاعر : اسلم فیضی {{ٹکر 1 }} === {{نعت }} === یہی عقیدہ ہے ایمان...)
شاعر : اسلم فیضی
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
یہی عقیدہ ہے ایمان کی بقا کے لئے
خدا نبیؐ کے لئے ہے نبیؐ خدا کے لئے
مِرے لبوں پہ طلب ہو تو بس اُنہی کی ہو
کھُلے زباں نہ کسی اور التجا کے لئے
مِرے قلم کا اثاثہ ہو صِرف نعتِ رسولؐ
لکھوں نہ حرف کوئی غیر کی ثناکے لئے
چھپی ہو ارضِ مدینہ کی جس میں ہریالی
ہے منتظر مِرا صحرا اُسی گھٹا کے لئے
سجا لے اسمِ محمدؐ کو بادبانوں پر
ترس رہا ہو سفینہ جو ناخدا کے لئے
مِرے حضورؐ پہ کیا کیا ستم نہ ڈھائے گئے
اُٹھے نہ ہاتھ مگر پھر بھی بد دعا کے لئے
کِسے نصیب ہو ئیں ایسی رفعتیں فیضیؔ
کہ بو سے عرش نے اُنؐ کے نقوش پا کے لئے
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|