زمیں پہ نورِ خدائے مطلق کا معجزہ سر بسر محمّد ۔ رفیع سرسوی
شاعر : رفیع سرسوی
مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش
کیٹگری: 1
کلام نمبر : 22
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
زمیں پہ نورِ خدائے مطلق کا معجزہ سر بسر محمّد ابد نشاں سرحدوں میں آدم سے پہلے تھے جلوہ گر محمّد
خدا کی جانب سے منتخب جب ہوئے تھے خیرالبشر محمّد
تھا دو کمانوں کا فاصلہ بس اُدھر تھا جلوہ اِدھر محمّد
دو پہلو اک آئینہ ہے گویا خدا موثّر اثر محمّد
اگر نہ دیتے تُم آیتوں کو پناہِ زیرو زبر محمّد
تمہارے بچّوں کے یہ کھلونے نجوم و شمس و قمر محمّد
تمہارے دیں کو بچاکے لائے تمہارے قلب و جگر محمّد
کروں براقِ ہوا پہ میں بھی پئے مدینہ سفر محمّد |
|
2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]
|
|
|
|
سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |