خواہش
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:07، 13 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === خو...)
شاعر : مرزا حفیظ اوج
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
خواہش
فقط اِتنی سی خواہش ہے
مرے آقا مرے مولیٰ
مری بسمل سی حالت ہو
نَفَس کا کارواں سارا گذر کر ایک ہچکی پر
ذرا ٹھہرے
دُھواں ہوتے ہوئے منظر
پگھلتی میری آنکھوں سے
سنبھالے نہ سنبھل پائیں
دریدہ ہوتے سب منظر
کہیں اَشکوں میں گھل جائیں
سماعت کے دوائر سب
سمٹ سمٹا کے رہ جائیں
فقط اِک لمحہ بچتا ہو، سبھی اوقات بہہ جائیں
وہ لمحہ ایک ہچکی کا
جہاں پر زیست اٹکی ہو
صلیبِ زیست پر آقا مری جب جان لٹکی ہو
وہی بس ایک ہچکی بھی
شہا میں نذر کر دوں گا
شہا بس آپ آجانا
میں ہچکی نذر کردوں گا
شہا بس آپ آجانا
فقط اِتنی سی خواہش ہے
فقط اِتنی سی خواہش ہے
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|