تجلی ء کون و مکاں ہیں محمد ۔ مشتاق خلیل

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:18، 20 جون 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (ADMIN نے صفحہ تجلی ء کون و مکاں ہیں محمد ۔ مشتاق خیل کو بجانب تجلی ء کون و مکاں ہیں محمد ۔ مشتاق خلیل منتقل کیا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

MUSHTAQ KHALIL.jpg

شاعر : مشتاق خلیل


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تجلیّ کون و مکاں ہیں محمد

خوشا زینتِ دوجہاں ہیں محمد


وہی عشق جس سے ہے تخلیقِ آدم

اسی عشق کے رازداں ہیں محمد


شبوں کو اجالے ملے جن کے دم سے

وہ اک جلوۂ ضوفشاں ہیں محمد


ہر اک پھول میں بُوئے شاہِ زمن ہے

خوشا حُسنِ ہر گلستاں ہیں محمد


دو عالم منور ہیں جن کی ضیا سے

وہ اک جلوۂ زرفشاں ہیں محمد


خلیلؔ ان کی خوشبو سے مہکیں فضائیں

ہر اک سمت عنبر فشاں ہیں محمد

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے اضافہ شدہ کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659