ہو نعتِ نبی یوں مری پہچان کی صورت

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:56، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === ہو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہو نعتِ نبی یوں مری پہچان کی صورت

اُٹھوں میں سرِ حشر ثنا خوان کی صورت


پھر دامنِ اسلام میں کیا لیکے چلو گے

آقا کی جو الفت نہ ہو ایمان کی صورت


سرکار کہاں جاؤں گا طیبہ سے نکل کر

رکھ لیجے یہیں مجھ کو بھی دربان کی صورت


دل نعتیہ دیوان کا مصداق ہوا ہے

اُتری ہے ثنا دل پہ جو وجدان کی صورت


اِک قطرہ فقط چاہیے فیضانِ نبی کا

کافی ہے دلِ اوجؔ کو باران کی صورت


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات