ہم کہ آدابِ قلم لہجۂِ لب جانتے ہیں ۔ فاضل میسوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:10، 14 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: Link شاعر : [ فاضل میسوری]] مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 3 کلام نمبر : 9 __NOTOC__...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : [ فاضل میسوری]]

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 9

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہم کہ آدابِ قلم لہجۂ لب جانتے ہیں

مدحتِ سرورِ کونین کا ڈھب جانتے ہیں


مجھ کو منت کشِ فریاد نہ ہونے دیں گے

شاہِ طیبہ مرا مقصودِ طلب جانتے ہیں


جو تری یاد کے مصرف نہیں بننے پاتے

ایسے لمحات کو ہم وجہِ غضب جانتے ہیں


اتنی جرأت ہی کہاں ہے کہ چلیں پاؤں سے

ہم ترے شہر کی گلیوں کا ادب جانتے ہیں


چشمِ سرکار نے دانائی کو بخشا ہے شرف

ہم نے پہلے جو نہ جانا تھا وہ اب جانتے ہیں


ہو کے گزرا ہے جو ہوتا ہے جو آگے ہوگا

ان کو اللہ نے بتایا ہے وہ سب جانتے ہیں


منہ کے بل کعبے میں گرتے ہوئے بت,اے فاضل

میرے آقا کی ولادت کا سبب جانتے ہیں

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام