"گو ہوں یکے از نغمہ سرایانِ محمد ۔ عبد العزیز خالد" کے نسخوں کے درمیان فرق
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: عبد العزیز خالد ==={{نعت}}=== گو ہوں یکے از نغمہ سرایانِ محمد ﷺ شاید کہ مری لے نہی...) |
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 1: | سطر 1: | ||
{{بسم اللہ}} | [[ملف:Abdul aziz khalid 2.jpg|link=عبد العزیز خالد]] | ||
{{بسم اللہ }} | |||
شاعر: [[عبد العزیز خالد]] | شاعر: [[عبد العزیز خالد]] | ||
سطر 100: | سطر 102: | ||
=== مزید دیکھیے === | === مزید دیکھیے === | ||
{{ | {{ ٹکر 2 }} | ||
{{ | {{باکس 1 }} | ||
{{باکس شاعری }} |
حالیہ نسخہ بمطابق 08:34، 1 اپريل 2018ء
شاعر: عبد العزیز خالد
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
گو ہوں یکے از نغمہ سرایانِ محمد ﷺ
شاید کہ مری لے نہیں شایانِ محمد ﷺ
ہے پاسِ ادب شرطِ نُخُستینِ مَحبّت
بد مست نہ ہوں زمزمہ سنجانِ محمد ﷺ
جو بھی ہے تجلی کہیں پھوٹی ہے یہیں سے
ہے مطلعِ ہر مہر، گریبانِ محمد ﷺ
ظلمت کدہِ دہر میں لو دیتی رہے گی
تا صبحِ ابد شمعِ فروزانِ محمد ﷺ
سورج کی طرح یہ بھی دلیل آپ ہے اپنی
محتاجِ نظائر نہیں برہانِ محمد ﷺ
دیں اس کی صداقت کی تو منکر بھی گواہی
ہے مثلِ حرم حرمتِ پیمانِ محمد ﷺ
آئینہِ اسکندر و پیمانہِ جمشید
ہر سنگ رہے آبلہ پایانِ محمد ﷺ
جانے کہ نہ جانے کوئی مانے کہ نہ مانے
ہر دور ہے بہرہ ورِ فیضانِ محمد ﷺ
اقرار سے ممکن ہے کہ مانع ہو تعصب
ہر قوم پہ ہے بیش و کم احسانِ محمد ﷺ
ظاہر بھی نہاں بھی صفتِ لفظ و معانی
ادراکِ بشر سے ورا شانِ محمد ﷺ
خاکی بھی ہے نوری بھی پیمبر بھی بشر بھی
ہے بھی کہیں یارب حدِ امکانِ محمد ﷺ
تا حشر در و دشت کو مہکاتی رہے گی
خوشبوئے گلِ سنبل و ریحانِ محمد ﷺ
مستقبلِ تہذیب ہے مخدوش، نہ جب تک
دستورِ زمانہ بنے قرآنِ محمد ﷺ
ہم فرد ہیں جس ملتِ بیضا کے اسے بھی
حاصل نہیں حاصل نہیں عرفانِ محمد ﷺ
تاویلِ احادیث کا آتا ہو جسے علم
ایسا نہ ملا کوئی زباں دانِ محمد ﷺ
دل خوب سمجھتا ہے مَحبت کے تقاضے
ہر کسبِ کمال اس کا ہے قربانِ محمد ﷺ
کیا جانیے کس بات پہ دنیا کو گماں ہے
خالؔد بھی ہے منجملہِ خاصانِ محمد ﷺ
مجموعہِ نعت: مَاذ مَاذ
پیشکش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|