کھلتے رستے جنگل صحرا جو کچھ ہے سب ان کا ہے ۔ یاور وارثی
شاعر: یاور وارثی
مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش
کیٹگری : 1
کلام نمبر : 3
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کُھلتے رستے جنگل صحرا جو ہے سب کچھ ان کا ہے میل کا پتھر پیڑ کا سایہ جو ہے سب کچھ ان کا ہے
رنگ برنگے پتھر دریا جو ہے سب کچھ ان کا ہے
پانی پانی کرتی دھرتی پیاس کا عالم سوکھے ہونٹ سبز مناظر بادل برکھا جو ہے سب کچھ ان کا ہے
کشتی چپو مانجھی دریا جو ہے سب کچھ ان کا ہے
چاند ستارے بزم تمنا جو ہے سب کچھ ان کا یے
جالی سنہری گنبد خضرا جو ہے سب کچھ ان کا ہے
روش روش پر پھول کا کھلنا جو ہے سب کچھ ان کا ہے
باغ جنت شاخ طوبی جو ہے سب کچھ ان کا ہے
دہلیز آنگن بام دریچہ جو ہے سب کچھ ان کا ہے
کھیتی باڑی باغ بغیچہ جو ہے سب کچھ ان کا ہے |
|
2017 کی بہترین نعت کی تلاش
|
|
|
|
سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |