چلو دیار نبی کی جانب درود لب پر سجا سجا کے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: خالد محمود خالد

چلو دیار نبیﷺ کی جانب درود لب پر سجا سجا کر

چلو دیار نبیﷺ کی جانب درود لب پر سجا سجا کر

بہاریں لوٹیں گے ہم کرم کی دلوں میں دامن بنا بنا کر


نہ ان کے جیسا سخی ہے کوئی نہ ان کے جیسا غنی ہے کوئی

وہ بے نواوں کو ہر جگہ سے نوازتے ہیں بلا بلا کر


ہماری ساری ضرورتوں پر کفالتوں کی نظر ہے ان کی

وہ جھولیاں بھر رہے ہیں سب کی کرم کے موتی لٹا لٹا کر


وہ راہیں اب تک سجی ہوئی ہیں دلوں کا کعبہ نبی ہوئی ہے

جہاں جہاں سے حضورﷺ گزرے ہیں نقش اپنا جما جما کر


ہے ان کو امت سے پیار کتنا کرم ہے رحمت شعار کتنا

ہمارے جرموں کو دھو رہے ہیں حضورﷺ آنسو بہا بہا کر


میں ایسا عاصی ہوں جس کی جھولی میں کوئی حسن عمل نہیں ہے

مگر وہ احسان کر رہے ہیں خطائیں میری چھپا چھپا کر


یہی احساس عمل ہے میری اسی سے بگڑی بنی ہے میری

سمیٹتا ہوں کرم خدا کا ، نبیﷺ کی نعتیں سنا سنا کر


اگر مقدر نے یاوری کی اگر مدینے گیا میں خالد

قدم قدم خاک اس گلی کی چوم لوں گا اٹھا اٹھا کر


آڈیوز ایند وڈیوز

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات