پھر نہ کچھ بھی اور اسے اچھا لگا ۔ شاہین فصیح ربانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:03، 6 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link شاعر : شاہین فصیح ربانی مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 2 کلام نمب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

link

شاعر : شاہین فصیح ربانی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 13

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

پھر نہ کچھ بھی اور اسے اچھا لگا

نعت کا جس کو بھی ہے چسکا لگا


انؐ کی چوکھٹ سے جو کوئی جا لگا

اس کو ہے توحید کا نشہ لگا


بند ہے بابِ نبوت تا ابد

بعد انؐ کے اس پہ ہے تالا لگا


آپؐ کی معراج ہے اک معجزہ

ایک لمحے سے بھی کم عرصہ لگا


شاہ سے بڑھ کر غلامِ مصطفیٰؐ

زندگی کی رہ میں آسودہ لگا


آئے ہیں سرکارؐ بزمِ نعت میں

میرے دل کو ہر گھڑی ایسا لگا


آپؐ کی رحمت کو دیکھا تو فصیح

دھوپ کا پھیلاؤ بھی سایا لگا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام