نبیوںؑ کے نبیؐ سیدِ ابرار ہمارے - اسد واصف

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:44، 17 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: Link شاعر : اسد واصف مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 3 کلام نمبر : 16 __NOTOC__...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : اسد واصف

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 16

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نبیوں کے نبی سید ابرار ہمارے

ہیں سب سے حسیں احمدِ مختار ہمارے


پروا نہیں ہم کو جو نہیں کوئی ہمارا

آقائے دو عالم ہیں طرفدار ہمارے


دیکھو تو گنہگار کے چہرے پہ تبسم

کِس درجہ کرم کرتے ہیں سرکار ہمارے


واپس نہ کبھی آئیں گے گھر اپنے پلٹ کر

پہنچے جو قدم طیبہ میں اِک بار ہمارے


سرکار سرِ حشر کریں گے یہ اِشارہ

آجائیں اِدھر سارے گنہگار ہمارے


سرکار کہیں گے کہ تو عمل دیکھ نہ ان کے

اے ۔ ۔ ربِ جہاں یہ ہیں گنہگار ہمارے


جب عِشقِ شہہِ دیں کا کہیں ذِکر ہو واصف

میزان بنیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نعتیہ اشعار ہمارے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام