میں تشنہ کام ہوں یہ تشنگی مٹا اب کے ۔ شاہد فیروز

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:55، 10 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: Link شاعر : شاہد فیروز مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 2 کلام نمبر : 46 __N...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Link

شاعر : شاہد فیروز

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 46

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں تشنہ کام ہوں یہ تشنگی مٹا اب کے

درِ حبیب پہ مولا مجھے بلا اب کے


مری نگاہ میں ہو سبز نور کا منظر

میں کور چشم کو یہ معجزہ دکھا اب کے


مرے وجود میں عشقِ نبی نمو پائے

مرے خمیر سے غفلت کی سِل ہٹا اب کے


میں خاک ہوں تو مدینے کی خاک تک پہنچوں

ہوائے عشق مجھے اس طرح اڑا اب کے


خیالِ نعلِ نبی پر نثار ہو جاؤں

عطا ہو اذنِ عقیدت مرے خدا اب کے


میں سر سے پاؤں تلک پرسکون ہوں شاہد

بہ فیضِ نعت سہولت کا در کھلا اب کے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام