میں ان کی وجہ سے ہوں درج ذیل تین کے ساتھ ۔ عمیر نجمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:04، 18 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: Link شاعر : عمیر نجمی مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 3 کلام نمبر : 33 __NOTO...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : عمیر نجمی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 33

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں ان کی وجہ سے ہوں درج ذیل تین کے ساتھ

خدا کے ساتھ، صحیفے کے ساتھ، دین کے ساتھ


یہی بہت ہے، زیارت ہو ان کی آنکھوں کی

مجھے بٹھاؤ مدینے کے زائرین کے ساتھ


امانتوں کے تحفظ کی رسم کے ہیں امیں

ہمارا ربطِ مسلسل ہے اک امین کے ساتھ


زمین زاد اگر کوئی اور ہے تو بتا

جو بے حجاب رہا عرش کے مکین کے ساتھ


وہ بادشاہ، غلاموں میں ایسے رہتا تھا

افق پہ جیسے جڑا ہے فلک، زمین کے ساتھ


یہی نہیں کہ اتارا تھا صرف حسنِ تمام

خدا نے عشق اتارا تھا اس حسِین کے ساتھ


سوال: کتنے برس تک زمیں تھی رشکِ فلک؟

جواب: صرف تریسٹھ برس، یقین کے ساتھ!

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام