"مناقب عثمان بن عفان" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 4: سطر 4:


=== مناقب عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ ===
=== مناقب عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ ===
==== تیری عظمت کے ملے اور نشاں تیرے بعد ====
شاعر : [[ابو الحسن خاور ]]
تیری عظمت کے ملے اور نشاں تیرے بعد
اور بھی میٹھا ہوا تیرا کنواں ، تیرے بعد
وہ ہو مکہ کہ مدینہ ، اے حیا دار سخی ،
کوئی تجھ سا نہ وہاں تھا نہ یہاں، تیرے بعد
امن کی آخری دیوار گری ہو جیسے
ہر طرف پھیل گئے شور و فغاں، تیرے بعد
تیری خاموش شہادت سے بغاوت نہ رکی
اے غنی، تنگ ہوا ہم پہ جہاں تیرے بعد
شورشیں شہر ِ مدینہ میں چلی آئی ہیں
کشمکش میں ہے علی جاوں کہاں تیرے بعد
طیبہ و کوفہ و صفین لہو گرد ہوئے
کر بلا تک نہ ملی ہم کو اماں تیرے بعد
پہلے قرآں کی تلاوت میں گئی جان تری
پھر ہوا نیزے پہ قرآن بیاں، تیرے بعد


==== راہئ خلد بریں حضرت عثمان غنی ====
==== راہئ خلد بریں حضرت عثمان غنی ====

نسخہ بمطابق 04:58، 21 اگست 2019ء


Usman 2.jpg

مناقب عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ

تیری عظمت کے ملے اور نشاں تیرے بعد

شاعر : ابو الحسن خاور

تیری عظمت کے ملے اور نشاں تیرے بعد

اور بھی میٹھا ہوا تیرا کنواں ، تیرے بعد


وہ ہو مکہ کہ مدینہ ، اے حیا دار سخی ،

کوئی تجھ سا نہ وہاں تھا نہ یہاں، تیرے بعد


امن کی آخری دیوار گری ہو جیسے

ہر طرف پھیل گئے شور و فغاں، تیرے بعد


تیری خاموش شہادت سے بغاوت نہ رکی

اے غنی، تنگ ہوا ہم پہ جہاں تیرے بعد


شورشیں شہر ِ مدینہ میں چلی آئی ہیں

کشمکش میں ہے علی جاوں کہاں تیرے بعد


طیبہ و کوفہ و صفین لہو گرد ہوئے

کر بلا تک نہ ملی ہم کو اماں تیرے بعد


پہلے قرآں کی تلاوت میں گئی جان تری

پھر ہوا نیزے پہ قرآن بیاں، تیرے بعد


راہئ خلد بریں حضرت عثمان غنی

شاعر : اویس اظہر مدنی

راہئ خلد بریں حضرت عثمان غنی

خادم دین متیں حضرت عثمان غنی


سرورِ دیں کے قریں حضرت عثمان غنی

ذات میں در ثمیں حضرت عثمان غنی


خوبرو اور حسیں حضرت عثمان غنی

بندۂ سرور دیں حضرت عثمان غنی


اس سعادت میں کہ ہیں آپ ہی بس ذوالنورین

آپ سا کوئی نہیں حضرت عثمان غنی


مال تھا دیں کے لئے وقف تو خالق کے لئے

خم رہی جن کی جبیں حضرت عثمان غنی


عمر بھر خدمت اسلام میں مصروف رہے

کھاکے خود نان جویں حضرت عثمان غنی


ہے یہ احسان عظیم آپ کا اس امت پر

جمع قرآن مبیں حضرت عثمان غنی


بئر رومہ پئے اسلام کیا وقف ایسا

نہ مثال ایسی کہیں حضرت عثمان غنی


دیں کی خدمات کوئی اور نہیں کر پایا

جس قدر آپ نے کیں حضرت عثمان غنی


پاکے دو بار بشارت شہ انس و جاں سے

ہوگئے خلد نشیں حضرت عثمان غنی


جان دے کر بھی نہ چھوڑا در سلطان عرب

حکم سرور کے امیں حضرت عثمان غنی

سختیاں بہر خلافت بھلا کس نے دیکھیں

آپ نے جتنی سہیں حضرت عثمان غنی


اپنے بندے پہ عنایت کی نظر ہو آقا!

قلب ازہر ہے حزیں حضرت عثمان غنی

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات