مری منزلیں کہیں اور ہیں مرا راستہ کوئی اور ہے ۔بدر سیماب

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

LINK

شاعر : بدر سیماب

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 36

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مری منزلیں کہیں اور ہیں مرا راستہ کوئی اور ہے

میں سفر میں ہوں کسی اور کے میرا رہنما کوئی اور ہے


یہ تری نظر کے معاملے یہ بڑے کریم ہیں فیصلے

مری شہرتیں کہیں اور ہیں مرا سلسلہ کوئی اور ہے


جو ترے حضور میں آ گیا رہ زندگی کو میں پا گیا

وہ جو جل بجھا کوئی اور تھا یہ جو جل رہا کوئی اور ہے


کبھی مثل خاک اڑائے گی تو مرا نشان مٹائے گی

مجھے غم نہیں ترا موج غم مرا آسرا کوئی اور ہے


مرا رب ہے مجھ کو نوازتا میں خدا سے جو بھی ہوں مانگتا

میں یہاں وہاں پہ جھکوں گا کیوں مرا در کھلا کوئی اور ہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام