مری تیرہ نگاہوں کو شہا اب پر ضیا کر دیں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:00، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === مر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مری تیرہ نگاہوں کو شہا اب پُر ضیا کردیں

مرا دل طورِ الفت اور، حضور آنکھیں دِیا کردیں


تڑپتا ہوں مرے آقا یہ دوری کھائے جاتی ہے

حضوری اب عطا آقا پئے غوث الوریٰ کردیں


بکھر جائے مدینے میں مری سانسوں کی یہ مالا

قبول اتنی سی خواہش بس مرے بدرالدجیٰ کر دیں


منّور میرا سینہ ہو، درودوں کی ضیاؤں سے

بنے دل نور کا مرکز، اِسے مثلِ حرا کردیں


شہا لطف وعنایت کی نظراک قلبِ عاصی پر

رہے صلِّ علیٰ لب پر، مجھے وقف ِ ثنا کردیں


سہارا آپ ہیں آقا، دلِ مضطر کی ڈھارس ہیں

فقط تالیفِ عاصی کو اشارہ اک ذرا کر دیں


رہوں نازاں میں اِس اوجِ ؔمقدر پر مرے آقا

گدائی کا شرف مجھ کو عطا، نور الہدیٰ کر دیں



مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات