مری برباد بستی کو بسا دو یا رسول اللہ ۔ محمد منشا تا بش قصوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر : منشا تابش

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مری بربا د بستی کو بسا دو یا رسوُل اللہ

کنا رے پر مری کشتی لگا دو یا رسُول اللہ


مرے تا ریک دل پر نور کی برسا ت ہو جا ئے

مرے قلبِ سیرَ کو جمگا دو یا رسوُل اللہ


یہ انکھیں آپ کے دیدا ر کی طا لب ہیں مدت سے

رُ خِ پرُ نور سے پر دہ اُ ٹھا دو یا رسُول اللہ


گھرِا ہوں مرض عصیا ں میں گرفتا ر مصا ئب ہوں

مجھے اس قید سے للہ ِ چھڑا دو یا رسوُل اللہ


میرا مسکن مدینہ ہو مرا مدفن مدینہ ہو

مرا سینہ مدینہ ہی بنا دو یا رسول اللہ


یہی ہےَ آ رزو ئے زند گی تا بؔش قصوری کی

دم آخر رُخ زیبا دکھا دو یا رسوُل اللہ




اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات