ضیائے آخریں بن کر وہ نور اولیں آیا ۔ سید ذوالفقار نقوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:01، 10 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: 200px شاعر : سید ذوالفقار نقوی مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری:...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Zulfiqaar Naqvi.jpg

شاعر : سید ذوالفقار نقوی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 47

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ضیائے آخری بن کر جو نور ِ اولیں آیا

ستاروں نے لئے بوسے کہ ایسا مہ جبیں آیا


زمین و آسماں ہیں ہالہ ء نور ِ ہدایت میں

رسالت کا امیں آیا نبوت کا نگیں آیا


سر ِ محشر صدا آتی ہے یہ رضوان ِِ جنت کی

گنہگارو چلے آؤ شفیع المذنبیں آیا


ہزاروں ماہ ِ کنعاں گم ہیں جس کی اک جھلک میں، وہ

جمیل و اجمل و اکمل، حسین و دلنشیں آیا


شبِ اسراء ز آدم تا بہ عیسی ایک ہی صف میں

کھڑے ہیں با ادب سارے امام المرسلیں آیا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام