صاحبِ روشن جبیں وہ صاحبِ فکرِ منیر

"نعت کائنات" سے
نظرثانی بتاریخ 17:36, 11 فروری 2020 از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکت)$7

(فرق) ←پرانی تدوین | Approved revision (فرق) | حالیہ نظرثانی (فرق) | →اگلا اعادہ (فرق)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

صاحبِ روشن جبیں وہ ”صاحبِ فکر“ِ منیر

میرے آقا جن کا چہرہ ”والضحیٰ“ بدرِ منیر


ہے نسب اعلیٰ ترا، اے صاحبِ کوثر مرے

مٹ گئے اعدأ ترے اور تو ہوا ”ذکرِ منیر“


نغمہء کن سازِ خلقِ احمدی ہے اصل میں

اشتہارِ مصطفی ہے اصل میں حشرِ منیر


مجتبیٰ و مرتضیٰ و مصطفی ہیں آپ ہی

رحمتوں کا سائباں ہیں آپ ہی ”ابرِ منیر“


وصف خواں قرآں ہے تیرا سیّدِ دنیا و دیں

قسم قرآں جس کی کھائے وہ ترا ”شہرِ منیر “


آپ ہی محمودِ قرآں، آپ ہی موصوفِ اُو

آپ ہی حکمِ خدا ہیں آپ ہی ”امرِ منیر“


اوجؔ میں انکا گدا ہوں جو ازل سے تا ابد

ہیں کتاب اللہ کا نفسِ اتم ”خبرِ منیر“


مزید دیکھیے[ترمیم]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات