صاحبزادہ احمد ندیم ـ حسین حسن مکمل کا مظہر مشہود
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
شاعر: احمد ندیم
منقبت ِ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
حسین حسن مکمل کا مظہر مشہود
حسین نوع بشر کی هے منزل مقصود
مقام صبر و رضا کا وہ مظہر کامل
کہ اس کی ذات میں باہم ہوئے وجود و شہود
وہ پاسدار وفائے ذبیح و عبدالله
شہید سر شہادت برائے اصل وجود
حیات باقی و فانی کا امتیاز حسین
کہ جس نے پیش خدا پیش کی متاع وجود
وہ سبط سید عالم حسین ابن علی
سر سناں بھی کہس جس نے اے مرے معبود
وہ جس کے خون سے صحرا ہوا گل و گلزار
اور اس کی مثل نہیں کوئی زیر چرخ کبود
ندیم میں بھی ہوں ادنی گدائے نور حسین
مرے بھی دل میں یو اک روز روشنی کا ورود
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|