شاہوں سے بڑھ کے آپکے در کا غلام ہے ۔عرفان نعمان

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:46، 6 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: LINK شاعر : عرفان نعمانی مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 2 کلام نمبر : 10...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

LINK

شاعر : عرفان نعمانی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 10

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شاہوں سے بڑھ کے آپکے در کا غلام ہے

اتنا بلند میرے نبی کا مقام ہے


انکا پسینہ عطر ہے حوران خلد کا

مشک و ختن کا جس سے معطر مشام ہے


قائم رخ نبی سے ہے ہر صبح کا وجود

وابستہ انکی زلف سے ہر ایک شام ہے


آکر جنہوں نے گلشن ہستی کھلا دیا

موج بہار ان کے تبسم کا نام ہے


توحید کے چراغ صنم خانوں میں جلے

یہ سارا فیض آمد خیر الانام ہے


جلوے نہاں ہیں ان میں الف لام میم کے

وہ جنکا قد الف یے تو زلف انکی لام ہے


قرآن خود گواہ ہے عرفان با خدا

ہر بات مصطفٰی کی خدا کا کلام ہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام