سو مجھ غلام کی قسمت سنور رہی ہے، نصیب ۔ اسد نقوی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 20:24، 7 جون 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (ADMIN نے صفحہ سو مجھ غلام کی قسمت سنور رہی ہے، نصیب ۔ اس نقوی کو بجانب سو مجھ غلام کی قسمت سنور رہی ہے، نصیب ۔ اسد نقوی منتقل کیا)
شاعر : اسد نقوی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
سو مجھ غلام کی قسمت سنور رہی ہے، نصیب
نبی ﷺکی نعت ہے مجھ پر اتر رہی ہے، نصیب
یہ دل کا جام بھی خالق کا معجزہ ہے جسے
نبی ﷺ کی یاد تسلسل سے بھر رہی ہے، نصیب
ہر ایک رنج سے بچنا مجھے بتاتا ہے
کہ میرے شاہ ﷺ کو میری خبر رہی ہے، نصیب
تو اس پہ کیوں نہ کھلیں معرفت کے در آقا ﷺ
یہ آنکھ آپ ص کی الفت میں تر رہی ہے، نصیب
حیات ماتم و گریہ کو وقف ہے یعنی
یہ وقف_ کنبہء خیر البشرﷺ رہی ہے، نصیب
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|