سرکار دو عالم کی عظمت سبحان اللہ سبحان اللہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : ریحانہ کنول

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سرکار دو عالم کی عظمت سبحان اللہ سبحان اللہ

محبوب خدا ہے صلے علیٰ ہے صلے علیٰ سبحان اللہ


ورفعنا جس کا ذکر ہے وہ معیار ہے ذات محمد کی

یوں شان محمد کو ارفع کرتا ہے خدا سبحان اللہ


معراج کی شب جب اللہ سے کچھ راز نیاز کی باتیں کیں

امت کی بخشش سن کرپھر آقا نے کہا سبحان اللہ


ثانی تو کجا اے امی لقب، یہ دنیا والے مل کر بھی

کب ڈھونڈ سکیں گے حشر تلک سایہ بھی ترا سبحان اللہ


جب اسم محمد جپتے ہیں تسکین عطا ہو جاتی ہے

شبیر نواسہ ہے جن کا نانا ہیں وہ کیا سبحان اللہ


بس ایک وسیلہ بخشش کا ہے کملی کالی محشر میں

اور ہم ہیں کملی والے کے ادنیٰ سے گدا سبحان اللہ


والشمس ترا چہرہ آقا والیل تری زلفیں آقا

جنت سے بڑھ کر سایہ ہے تری رحمت کا سبحان اللہ


میں خاکی ہوں کیا طاقت ہے میں تیری نعت سنا پاؤں

خود حمد و ثنا والا تیری کرتا ہے ثنا سبحان اللہ


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات