سدرہ سے آگے "شہرِ نہیں" تک گئے ہوئے ۔ اویس راجہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:18، 17 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: Link شاعر : اویس راجہ مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 3 کلام نمبر : 20 __NOTO...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : اویس راجہ

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 20

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سدرٰی سے آگے "شہرِ نہیں" تک گئے ہوئے

نعلین ان کے عرشِ بریں تک گئے ہوئے


واپس کیا ہے خود کو بتا کر بشر ، ہمیں

ورنہ تھے ہم خدا کے یقیں تک گئے ہوئے


قاسم ہیں دو جہان کے مختار ، بالیقیں

خود فاقہ کش ہیں نانِ جویں تک گئے ہوئے


حاصل کئے ہوئے ہیں خدا سے بشارتیں

خادم ہیں ان کے فتحِ مبیں تک گئے ہوئے


راجہ در رسول رسا ہوں ، خدا کرے

جذبوں کے قافلے ہیں جبیں تک گئے ہوئے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام