رمز

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

حمدِ باری تعالی جل جلالہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رمز

طبیبِ الفت کرے کچھ ایسا

کہ مرضِ فرقت کا لائے چارہ

در آئے وجداں میں نور بن کر

بشکلِ الہام مجھ میں اترے

بسا دے دل کی اُجاڑ بستی

جو تشنگی کا ہے مجھ میں صحرا

اِسی کو سیلِ کرم بنا دے

مرا مسیحا مجھی میں اُترے

شعورِ کربِ نگاہ بن کر

یا طورِ عرفاں پہ شعلہ بھڑکے

کُھلے یا مجھ پر کتاب بن کر

رموزِ مخفی عیاں نہ ہوں گر

فضول ہونا، عبث ہے جینا

مرا حدث بھی عیاں ہو مجھ پر

وجودِ مطلق ہو آشکارا

کہ خاک خود سے کرے تیمم

نمازِ اوجِؔ رضا کی خاطر

سجودِ حمد وثنا کی خاطر


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات