رب کی رحمت سے ہوں اس کا میں بھی گدا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj"

شاعر : مرزا حفیظ اوج

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رب کی رحمت سے ہوں اُس کا میں بھی گدا

جس کے ید کو یداللہ حق نے کہا


حدِ خلقت سے آگے رسائی تری

قاب قوسین تیری طلب میں شہا


وجہِ کن ہے نمودِ جمالِ حضور!!

آپ ہی میں ہے خود حق بھی جلوہ نما


نفسِ قرآں حقیقت میں نعتِ نبی

خود کلامِ الٰہی ہے مدحت سرا


اُن کا سگ ہوں انہی کی میں چوکھٹ پہ ہوں

میں تو مر جاؤں ہو کے یہاں سے جُدا


ان کی رحمت ہے سایہ فگن مجھ پہ اوجؔ

مجھ نکمّے تک ان کا کرم ہے رسا


چاند سورج گدا ہیں درِ شاہ کے

اوجؔ سب نے ہی پائی ہے اُن سے ضیا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات