ذرا لطف و کرم کی اک نظر یا سیدِ عالم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:59، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === ذر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ذرا لطف و کرم کی اِک نظر یا سیّدِ عالم

مرے الفاظ ہو جائیں اَمر یا سیّدِ عالم


مرا پُر پیچ وادی سے گذر ہے المدد آقا

بلاؤں میں گھرا، لیجے خبر یا سیّدِ عالم


مری حالت سنبھل جائے نظر جو آپ فرمائیں

مری قسمت ہے محتاجِ نظر یا سیّدِ عالم


مدینہ وہ مدینہ ہے کہ جس کی شانِ عالی پر

فدا ہیں سارے عالم کے نگر یا سیّدِ عالم


شفاعت ہو مری آقا کہ جب محشر میں حاضر ہوں

سرِ میزان ہو جائے گذر یا سیّدِ عالم


شہا کچھ ایسا ہو جائے، مدینہ مجھ کو بلوالیں

کہ اب گذریں وہاں شام و سحر یا سیّدِ عالم


سنہری جالیاں ہوں، گنبدِ خضریٰ کا سایہ ہو

بہر سو جلوے ہوں پیشِ نظر یا سیّدِ عالم


گدا اک نعت کہہ پائے سرِ اوجؔ سخن آقا

ثنا کا اذن مل جائے اگر یا سیّدِ عالم


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات